WHAT IS POS MACHINE & HoW to work in Pakistan

WHAT IS POS MACHINE & HoW to work in Pakistan

پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کا شور تو بہت مچایا جا رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ سہولت عام کاروباری افراد کے لیے آج بھی ایک خواب ہی ہے۔ گوگل والٹ کی باتیں تو ہر جگہ ہو رہی ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ POS مشین کہاں سے اور کیسے ملے گی؟ بینکوں کا حال یہ ہے کہ اکثر ملازمین کو تو اس کا مطلب بھی نہیں پتہ۔ 🤦‍♂️

کسی بھی بینک کی ہیلپ لائن پر کال کریں، تو وہاں موجود بندے کو پیمنٹ گیٹ وے کے بارے میں کچھ علم ہی نہیں ہوگا۔ اور اگر قسمت سے کسی کو کچھ پتہ ہو بھی، تو وہ ایسی شرائط بتائے گا کہ آپ کا کاروبار کرنے کا ارادہ ہی بدل جائے۔ سالانہ ڈیڑھ لاکھ روپے سیٹ اپ فیس الگ، ٹرانزیکشن فیس الگ، اور اوپر سے ڈاکومنٹیشن کا ایسا جھنجھٹ کہ بندہ کہے، بھائی نکاح کروا لیں لیکن بینک سے POS نہ لیں! 😅

میرا ایک دوست تھا، اس نے ایک POS مشین کے لیے اپلائی کیا، جو سواپنگ والی ہوتی ہے۔ کافی امیدیں لے کر بینک گیا، وہاں کے ملازمین کو خود ہی کچھ پتہ نہیں تھا، بڑی مشکل سے کسی نے کہا کہ یہ تو دوسرے شہر سے بندہ آ کر لگائے گا۔ پھر وہ بندہ آئے گا، ڈاکومنٹس لے گا، اور اس کے بعد پراسیس شروع ہوگا۔ لیکن نہ کوئی بندہ آیا، نہ کسی نے رابطہ کیا، اور نہ ہی کسی نے مشین دی! 🤷‍♂️

اب سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ترقی کرے گا؟ دنیا کہاں کی کہاں پہنچ گئی ہے، اور ہم آج بھی ایک POS مشین لینے کے لیے مہینوں دھکے کھا رہے ہیں۔ 🌍💳 ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک میں پانچ سال پہلے ہی ATM پر ڈپازٹ کی سہولت موجود تھی، جہاں آپ لائن میں لگے بغیر اپنے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کر سکتے تھے۔ لیکن پاکستان میں ابھی تک بینک کے اندر جا کر، فارم بھر کر، لائن میں لگ کر پیسے جمع کروانے پڑتے ہیں۔ یہ فرق ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم آخر اتنا پیچھے کیوں ہیں؟ 🤔

اگر پاکستان کو واقعی ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانا ہے، تو سب سے پہلے بینکوں کے عملے کو ٹریننگ دینی ہوگی۔ کاروباری افراد کے لیے پیمنٹ گیٹ وے کا حصول آسان بنانا ہوگا۔ فیسیں کم کرنی ہوں گی، اور سسٹم کو سادہ اور تیز بنانا ہوگا۔ ورنہ ہم ایسے ہی سالوں پیچھے رہتے جائیں گے اور دنیا مزید آگے نکل جائے گی۔

Pos machine card swiper NFC

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Icon

Elevating Customer Experience.